شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صد ر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال سرکاری خزانے کی بندر بانٹ کی دونوں نے کرپشن کے ایک دوسرے کے ریکارڈ توڑے، اپنے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کے پیسوں کو مال مفت سمجھ کر لوٹا اورملک سے باہر جائیدادیں بنائیں ، کرپٹ سیاستدانوں سے ان کی کسی بد دیانتی کا حساب مانگ لیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑنے کا واویلہ کرنے لگتے ہیں، اپنے ایک بیان میںکنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت احتساب کا وعدہ پورا کررہی ہے جسے کرپٹ اپوزیشن قیادت انتقامی سیاست کا نام دے رہی ہے یہ کچھ بھی کرلیں قومی خزا نے کی لوٹ مار کا حساب ان سے ہر حال میں لیا جائیگا، وزیر اعظم عمران خان اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
عمران خان موقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں:کنور عمران
Dec 01, 2021