حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کا غلام بنا کر رکھ دیا :شاہد فیاض

Dec 01, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پی پی 62 کے صدر شیخ شاہد فیاض نے اپنے  بیان میں کہا کہ 22کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنساکرقرضوں کی قسطیں پوری کی جا رہی ہیں قیام پاکستان سے 2018 تک جتنا قرض لیا گیا اس میں ملک میں انفراسٹرکچر موٹروے ڈیمز ایٹم بم دفاعی آ لات جے ایف تھنڈر طیارے اور میزائل بنانے گئے مگر موجودہ حکومت نے70سالوں میں لیے جانے والے قرض کا 70 فیصد گزشتہ تین سالوں میں لیا ہے تاہم یہ قرضہ کس مد میں کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے اس کا کوئی حساب نہیں ہے موجودہ حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کا غلام بنا کر رکھ دیا ہے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے بجلی ٹیکس بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لگائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں