گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، ووٹر کو ہزار، 2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ صرف عمران خان لیڈر ہے باقی سب بونے ہیں،سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں۔ کیا ووٹر خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟، ووٹر کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟، ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخابی طریقہ دھاندلی ہے، ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں، وزیر اعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے،انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی کی حکومتوں کے بگاڑ کو درست کرنے اور ملک کی معیشت کوصحیح سمت میںگامزن کرنے کیلئے بھرپور لگن کیساتھ انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت کو عوام کی نہیں خود کو احتساب سے بچانے کی فکر ہے۔