لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے چوری کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں۔ سندھ کا نیا بلدیاتی نظام مسترد کرتے ہیں یہ سندھ کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے ، پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت مقامی حکومتوں کے حقوق پر قابض ہے۔، پی ٹی آئی کی حکومت نے آئندہ ملک میں صاف اور شفاف مرد م شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ شائستہ پرویز ملک اور اسلم گل کو تمام ٹھو س ثبوتوں کی موجودگی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری کاروائی عمل میں لائے ، شریف خاندان نے 80 کی دہائی میں ووٹ خریدنے کا آغاز کیا تھا، چھانگا مانگاکی سیاست شریف خاندان کی پہچان ہے اور آج پنجاب کے ہر حلقے میں نواز شریف خاندان نے جعلی ووٹ بنوا رکھیں ہیں اسی لئے یہ ای وی ایم مشینوں کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس نظام کے تحت کوئی جعلی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا۔