لاہور(سٹی رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنمائوںسر پرست اعلیٰ ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب، ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، ڈاکٹر عمران بھٹی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال، ڈاکٹر عدیل چیرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شیخ زاید ہاسپٹل لاہور، وائس چیئرمین ڈاکٹر ڈاکٹر عدیل اور ڈاکٹر جعفر نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر ظلم و جبر اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔حکومت بلوچستان ینگ ڈاکٹرز کو ایمرجنسی سمیت ہسپتال کی تمام سروسز معطل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔