ریکوڈک معاہدے کا حصہ بنیں گے نہ کوئی ڈیل تسلیم قرارداد پیش

Dec 01, 2021

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ اختر لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ریکوڈک معاہدے کا حصہ نہیں بینں گے۔ ریکوڈک کے حوالے سے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام وسائل صوبے کی ملکیت ہیں۔ پی پی ایل‘ او جی ڈی سی ایل میں بھی بلوچستان کا حصہ دیا جائے۔ ریکوڈک کے حوالے سے ارکان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔ ملک سکندر نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل صوبے پر خرچ  ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں