لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور میں ڈینگی کے مریض کم ہونے لگے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ جبکہ دو افراد جاں بحق، لاہور سے ڈینگی کے 58 ، راولپنڈی 4، گوجرانولہ سے 3، فیصل آباد اور قصور میں 2، جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور شیخوپورہ سے 2، جہلم، ننکانہ صاحب اور سرگودھا سے 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 25,145 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,906 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی بخار کے باعث 145 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث گجرات اور راولپنڈی سے1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 808 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 597 مریض داخل ہیں۔