مسئلہ فالسطین جا مع ، منصفانہ اور دیر پا طریقے سے حل کیا جانا چاہیے: چینی صدر

Dec 01, 2021

بیجنگ (این این آئی) اقوام متحدہ نے ’’فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن‘‘ کا یادگاری اجلاس منعقد کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ مسئلہ فلسطین کا حل مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کے حل کی کلید ہے، مسئلہ فلسطین کو جامع، منصفانہ اور دیرپا طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ فلسطین اور اسرائیل پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکیں اور عرب اور یہودی عوام ایک ساتھ ترقی کر سکیں۔ یہ فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مشترکہ مفادات میں ہے، علاقائی استحکام کے لئے ضروری ہے، اور یہ تمام امن پسند اور انصاف پسند ممالک اور عوام کی خواہشات سے مطابقت رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم  کی صورت حال بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچے۔

مزیدخبریں