لاہور+ کراچی (سپورٹس رپورٹر‘ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا نے اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ دو گھنٹے سٹیٹ آف دی آرٹ پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹینس کورٹ کی سہولتوں سے کھیل کو فروغ ملے گا۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی ’’کراچی کی بریانی‘‘ کی دیوانی ہوگئیں۔ مال میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ نے کراچی کی بریانی کھائی ہے‘ کیسی لگی آپ کو ہماری کراچی کی بریانی؟۔ ثانیہ مرزا نے جواب دیا میں حیدر آباد (بھارتی شہر) سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے لہذا جب میں کہہ رہی ہوں کہ ’’کراچی کی بریانی‘‘ بہت اچھی ہے، تو بہت اچھی ہے۔
ثانیہ مرزا کو کراچی کی بریانی پسند‘ لاہور میں اعصام الحق کیساتھ پریکٹس
Dec 01, 2021