ادبی عجائب گھر ، بیٹھک ، چائے  خانے کا افتتاح ، ادیبوں ، شاعروں کیلئے متعدد اقدامات کئے: عثمان بزدار

Dec 01, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار مجلس ترقی ادب کے آفس گئے اور پنجاب کے پہلے لاہورادبی عجائب گھر، ادبی بیٹھک اور چائے خانے کا افتتا ح کیا۔ ای لائبریری بلاک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ عثمان بزدار نے لاہور ادبی عجائب گھر میں شاعر مشرق علامہ اقبال، معروف شعراء اور دانشوروں کی رکھی اشیاء دیکھیں۔ ادبی بیٹھک اور چائے خانے کا بھی دورہ کیا اور داستان گوئی کے لئے بنایا مقام بھی دیکھا۔ عثمان بزدار نے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ادیبوں اور شاعروں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام پنجاب بھر کے ادیبوں اور شاعروں کو ممبرشپ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے۔  جس سے  رائٹر ویلفیئر فنڈ سے مالی معاونت ممکن ہو گی۔ ادیب و شاعر نگارخانہ کتب سے رعایتی نرخ پر کتابیں بھی حاصل کر سکیں گے۔ یونیسکو نے لاہور کو سٹی آف لٹریچرقرار دیا ہے اور اسی حوالے سے شہر میں لاہور لٹریری پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام ہر سال شاعری اور نثر کی منتخب کتابوں پر ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ سب سے اعلیٰ نثر، سب سے اعلیٰ نظم اور سب سے اعلیٰ غزل پر بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب فروغ ادب کے لئے اردو زبان کا پہلا ای ریڈر پیش کر رہی ہے جس میں ابتدائی طور پر 10ہزار کتابیں شامل ہوں گی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار کی بزدار کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 8  ویں 3 گھنٹے طویل اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی اور لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی غور کیا گیا اور مختلف سفارشات فیز I میں یوٹیلٹی سائٹ کی اراضی محکمہ سیاحت کو الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ علامہ اقبال ٹائون میں فروٹ  اور ویجیٹیبل  مارکیٹ کیلئے مختص پلاٹ نمبر 1 اور پلاٹ نمبر 88 کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل اور موضع پنڈو کی تحصیل ماڈل ٹائون میں اراضی کو ایگری کلچرل سے انڈسٹریل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون کے نادہندہ کو ادائیگی کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نادہندگان کو ساٹھ دن کے اندر واجبات ادا کرنے ہوں گے اور ساٹھ دن کے اندر واجبات ادا کرنے والوں کے پلاٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو متبادل پلاٹ کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ایل ڈی اے میں لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کے سلیکشن بورڈ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ سلیکشن بورڈ میں لا ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسر شامل ہوں گے۔ تعلیمی اداروں غیر منافع بخش خیراتی و مذہبی اداروں کو این او سی کے کے اجراء کیلئے ٹیپا فیس معافی کا معاملہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن سے مشروط کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ جبکہ واپڈا میڈیکل کالج  ٹرسٹ  کو کنورنشن فیس معاف کرنے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایل ڈی اے میں انقلابی اصلاحات متعاف کرائی ہیں۔ عثمان بزدارسے سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجم نثار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں تاجر برادری اورصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے تاجر برادری اورصنعتکاروں کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عثمان بزدار نے انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کروں گا۔ حکومت نے کرونا کے دوران بھی بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف پیکیج دیا اورکاروبار کو جاری رکھا گیا۔ تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ صنعتکاروں کے ساتھ کسانوں کے مسائل کا بھی پورا احساس ہے۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو کھاد سے متعلقہ ایشوز کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سموگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں۔ عثمان بزدار کا ایک اور احسن ترین اقدام‘ پنجاب کے سکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طور پر درود شریف پڑھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری  پنجاب کو سکول میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل  ہیں۔ عثمان بزدار  نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم  کو مبارکبا  باد دی ہے۔

مزیدخبریں