لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اعلی افسران نے ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹرری اتھارٹی کے زیر اہتمام استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ میں بھر پور شرکت کی۔آن لائن میٹنگ میں پیپرا کے قوانین پر آگہی فراہم کی گئی،اس کو اپنانے کے طریقے کار پر افسران کو تربیت فراہم کی گئی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء میں ادارہ کی ضرورت کے مطابق چیزوں کو خریدتے وقت پیپرا رول کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔