ویسٹ انڈیز کیخلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے: انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ سینئر کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز میں شامل نہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ کھلاڑیوں کو بیک ٹو بیک کرکٹ سیریز کے بعد آرام کا موقع ملنا چاہیے۔ بنگلہ دیش میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی، حسن علی، شاہین آفریدی اور عابد علی نے بہت اچھا پرفارم کیا۔ ٹیسٹ میچ کے علاوہ قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی پرفارمنس رہی۔

ای پیپر دی نیشن