کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں مدھو بالا اور نور جہاں نامی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب کردیے گئے ہیں، اس معاملے سے انتظامیہ بے خبر نکلی۔دوسری طرف سفاری پارک میں موجود 2 ہاتھیوں کے دانت سلامت ہیں۔ چڑیا گھر کے گھر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑ گئے ہیں۔ ڈائریکٹر زو نے کہا کہ معاملہ مجھ سے پہلے کا ہے، میں جواب نہیں دے سکتا۔ چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا دانت میں گہرے انفیکشن کے سبب شدید تکلیف میں ہے، رپورٹ میں ڈاکٹر نے ہتھنی مدھو بالا کی فوری سرجری تجویز کررکھی ہے۔ ڈاکٹر میرینا کا کہنا ہے کہ دونوں ہتھنیوں کو 10 سال میں کبھی ویکسین نہیں لگائی گئی، ان کا ڈائٹ پلان نہ ہونے سے ہتھنیاں مدھوبالا اور نورجہاں موٹاپے کا شکار ہیں اور ان میں خون کی بھی کمی ہے۔
ہتھنیوں کے دانت غائب
چڑیا گھر کی ہتھنیوں مدھو بالا اور نور جہاں کے دانت غائب
Dec 01, 2021