مسلم لیگ ن نعمان ہاشمی نے کہا ہے کہ محکمہ باغات ضلع وسطی کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے افسران اور ملازمین بوگس بل کے ذریعے کروڑ روپے مالیت کا بجٹ غبن کرلیتے ہیں اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں موجود باغات کی حالت زار ناقابلِ برداشت ہے نہ تو باغات میں شجر کاری کی جارہی ہے اور نہ ہی باغات میں ملازمین لگائی گئی گھاس کو پانی دینے آتے ہیں جس کی وجہ سے باغات میں گھاس جل گئی ہے اس کے علاہ غیر قانونی طور پر باغات نرسریوں کو ٹھیکے پر دے دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع وسطی کے رہائشیوں کے بچے صحت افزا غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے قاصر ہیں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلبرگ، عزیز آباد، لیاقت آباد میں موجود پارکوں کی مجموعی حالات مخدوش ہوچکی ہے ڈائریکٹر پارکس ضلع وسطی اور ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی فوری کاروائی کرتے ہوئے باغات کو بحال کریں اور غیر قانونی نرسریوں سے خالی کروا کر باغات کو شہریوں کے لیے کھلوائیں
نعمان ہاشمی