دالوں کے ریٹ بڑھ گئے،  ڈپٹی کمشنر فوری اجلاس بلائیں، سلیم پرویز بٹ

 راولپنڈی (عزیز علوی) دالوں کے ریٹ بڑھ گئے ضلعی انتظامیہ کے دالوں کے ریٹ اور ہول سیلر ز کے فی کلو ریٹس میں طویل فرق آگیا شہریوں کیلئے مہنگائی نئے رخ سے پر تولنے لگی ضلعی انتظامیہ نے دال ماش کا ریٹ270 روپے کلو ، جبکہ ہول سیل ریٹ پر دال ماش275 روپے کلو ،سفید چنا بایک کا فی کلو سرکاری ریٹ 175 روپے کلو جبکہ ہول سیل ریٹ180 روپے کلو، موٹے چنا کا فی کلو سرکاری ریٹ200 روپے ، ہول سیل ریٹ 220 روپے ، دال مونگ کا فی کلو سرکاری ریٹ146 روپے ہول سیل ریٹ160 روپے فی کلو مقرر ہے اس صورتحال پر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سلیم پرویز بٹ نے ڈپٹی کمشنر محمد علی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اجلاس بلائیں اور دالوں کے سرکاری ریٹ جو کم ہیں ان کے ریٹ ہول سیل ریٹ کے مطابق کئے جائیں ۔  

ای پیپر دی نیشن