تمباکونوشی سے بچائوکیلئے سب کو آگاہی مہم کا حصہ بنناچاہیے، ڈاکٹرنوشین حامد

Dec 01, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے ز یر انتظام" تمبا کوکے نقصانات اورتمباکوانڈسٹری" کے پر اپیگینڈہ کوبے نقاب کرنے کیلئے میریٹ ہوٹل میں نیشنل ڈائیلاگ کاا ہتمام کیاگیا مہمان خصوصی ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامد،عظمیٰ ریاض تھے ان کے ہمراہ طبی ومعاشی ماہرین ڈاکٹرواجد علی،کنسلٹنٹ فزیشن وپناہ کے ٹیکنیکل ایڈوائزرپروفیسر ڈاکٹرکرنل (ر) شکیل ا حمدمرزا ،پاکستان انسٹیٹیویٹ آف ڈیولپمنٹ اکنا مکس(PIDE)کی نمائندہ ڈاکٹر درنایا ب،ہیلتھ اکنامسٹ ڈکٹرسید کفایت نقوی ،ڈاکٹرفہد ،اعجاز اکبر ،آفتا ب احمد،ڈاکٹروسیم سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ڈیز اورٹوبیکوکنٹرول ڈاکٹرثمرہ مظہر ودیگر نے شرکت کی۔   پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ آج کے نیشنل ڈائیلاگ میں موجود طبی ومعاشی ماہرین نے ہمیں اہم معلو مات سے آگاہ کیاجوہمیں بتاتی ہیں کہ تمباکونوشی کس طرح سے ہمارے بچوں کونقصان پہنچارہی ہے ہم سب کوپناہ کی آگہی مہم کاسب کوحصہ بنناچاہیے۔ ،تاکہ بیماریوں پرقابوپایاجاسکے،ہم پناہ کی تجاویز کے مطابق قانون سازی کرنے کی کوشش کرینگے پناہ کے صدر میجر(ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہاکہ آج کے ڈائیلاگ کے انعقادکامقصد ماہرین کی رائے کی روشنی میں قانون سازی کی راہ ہموارکرناہے، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ڈیز اورٹوبیکوکنٹرول ڈاکٹرثمرہ مظہرنے کہاکہ حکومت سنجیدگی سے تمباکوسے متعلقہ پالیسی پرکام کررہی ہے۔

مزیدخبریں