اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی چیف آف مشن محترمہ دلشاد سینول نے کہا کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام اور معیشتوں کیلئے فائدہ مند نتائج پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ترکی کے ساتھ تجارت کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔