ذیابیطس، بلڈپریشر بڑھنے کی رفتار میں اضافہ تشویشناک، ڈاکٹر ناصر حبیب

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) طبی ماہر وسربراہ خیابان میڈیکل سینٹر ڈاکٹر ناصر حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس اور بلڈپریشر بڑھنے کی رفتار میں ہوشربا اضافہ تشویشناک بات  ہیِ اس ضمن میں حکومت کو زیادہ سے زیادہ عوامی آگاہی کے پروگرام مرتب کرنے اور بازار میں دستیاب کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر عوامل کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح عوام کو بھی اپنی روزمرہ معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحت مند اور بہتر زندگی گزار سکیں اور ملک کے مفید شہری بن سکیں کیونکہ ذیابیطس اور بلڈپریشر ہی وہ بیماری ہے جو مستقبل میں ہارٹ اٹیک سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیابان میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام ذیا بطیس اور بلڈ پریشر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا اس موقع پر شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے مختلف ماہرین ذیابطیس و فشار خون نے بھی ان بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بارے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ناصر حبیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں عام عوام کو اپنی صحت کا خیال دینے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی  سے کوئی بھی شخص جب زیادہ بیمار ہوتا ہے تو وہ ہسپتال کا رُخ کرتا ہے جبکہ ہر شخص کو شعوری طور پر اتنا آگاہ ضرور ہونا چاہیے کہ وہ تھوڑا بیمار بھی ہو تو فوری بہتر معالج سے رجوع کرے۔

ای پیپر دی نیشن