پیپرس  پر ڈیٹا مکمل کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز سربراہان کا تانتا بندھا رہا

Dec 01, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عبداللہ محمود کی ہدایت پر 419 زیر التواء کیسوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کیلئے ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز  پرائیویٹ سکول برانچ میں پیپرس Pepris پر ڈیٹا مکمل کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز سربراہان،مالکان کا تانتا بندھا رہا، سینکڑوں سکولز مالکان نے اعتراضات کو دور کیا اور اپنے سکول کے کوائف کو درست کیا، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ملک حفیظ الرحمان،محمد ابراہیم،افتخار چوہدری،انیس اقبال،اسد کیانی، تسلیم احمد، کے ہمراہ سارا دن پرائیویٹ سکولز برانچ میں موجود رہے، برانچ میں موجود پرنسپل، سکول سربراہوں سے بات کرتے ہوئے ممبر ڈی آر اے،ڈویژنل صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن عرفان مظفر کیانی نے کہا کہ میں نے بحیثیت ممبر ڈی آر اے بلا تفریق پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کی، میری قیادت نے پرائیویٹ سیکٹر کے تمام مسائل کو اجاگر کیا اور مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں