میاں چنوں ( خبر نگار ) نیشنل ہائی وے بیٹ نمبر17پر غربی بائی پاس سے لے کر موی ورک تک سیوریج کا گنداپانی کھڑا ہونے سے جگہ جگہ گہرے کھڈے اور گڑھے بن گئے جس کی وجہ سے آئے روزحادثات ہونے لگے گہرے کھڈوں کی وجہ سے رات کی تاریکی میں درجنوں موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہوچکے ہیں شہریوں نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر خانیوال اور محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام کو ان کھڈوں کی نشاندہی کی ہے لیکن تاحال نیشنل ہائی وے پر کوئی مرمت نہ ہوسکی شہریوں مشتاق احمد ،سلمان شیخ ،عاشق علی ،خالد علی ودیگر نے مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
میاں چنوں،نیشنل ہائی وے پرسیوریج کا پانی جمع،جگہ جگہ گڑھے
Dec 01, 2021