ملتان (سپورٹس ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان میں بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یاد گاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیا۔15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر یعنی تقریبا800 پاکستانی روپے میں دیکھنے کی اجازت دیدی ہے۔واضح رہے کہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی مقامات ہیں۔