چنیوٹ ،ٹرالرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ،بہن اور بھائی جاں بحق

 جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی

چنیوٹ میں جھمرہ روڈ پر اسلامیہ کالج گرائونڈ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے سکول جاتے ہوئے بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی جو سکول جارہے تھے، ریسکیو نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو ہسپتال منتقل کر دیا۔سکول انتظامیہ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والی مریم ظفر گرلز ہائی سکول میں دہم کی طالبہ تھی، ہونہار طالبہ نے نہم کے امتحانات میں 491 نمبر حاصل کئے، طالبہ کی یونیفارم میں شہادت پر افسردہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...