دواساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او نے کہا ہے کہ موجودہ ویکسینز وائرس کی نئی قسم کے خلاف کم موثر ثابت ہو ں گی۔ یاد رہے کہ تقریبا ایک ہفتے قبل اومی کرون وائرس جنوبی افریقہ میں سامنے آیا تھا جو تیزی سے کئی ممالک میں پھیل گیا ہے۔ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد درجنوں ممالک نے سفری پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرحدوں کو بند کردیا۔ جنوبی افریقہ نے سفری پابندیوں کو غیر منصانہ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں اطلاع دینے پر جنوبی افریقہ کی تعریف کرنے کے بجائے اسے سزا دی جا رہی ہے۔