شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ اوورسیزکے ووٹ پی ٹی آئی کو ملیں گے تو یہ پھر کہیں گے دھاندلی ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق مل رہا ہے، کئی حلقوں میں 40 سے 50 ہزار ووٹ اوورسیز کے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ہے،ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے،ریاست مدینہ میں دین کی خدمت کا کردارعمران خان کوجاتا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ ووٹ اب الیکٹرانک مشین پر ہونگے۔اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدا لت جاتی ہےیانہیں۔ ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کا نیا پنڈورا باکس کھل جاتا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی کے ہرعلاقےمیں کالج اوریونیورسٹیاں ہیں۔ جہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہو اس کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، اپنے علاقے میں کسی بدمعاش کو سر اٹھانے نہیں دیا ، تعلیم گھر میں آجائے تو وہ سمجھتا ہے ذمےداریاں کیا ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ لڑکوں سےزیادہ لڑکیاں تعلیم کےمیدان میں آگے ہیں، نئے سال کے آغاز پر کچھ کالجزمیں شفٹ کا نظام لایاجائے گا۔ راولپنڈی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں بچیوں کیلئے کالج نہ ہو، جو یونیورسٹی کے مخالف تھےان کی بیٹیاں اب اس میں پڑھ رہی ہیں۔