دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 27لاکھ 97ہزار494ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 27لاکھ 97ہزار494 ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ85 لاکھ 54ہزار890مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ87ہزار822مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 94ہزار459 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ2لاکھ 85ہزار745، روس میں 94لاکھ68ہزار640، ترکی میں 87لاکھ97ہزار558 اور فرانس میں 77لاکھ78ہزار575 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61لاکھ17ہزار445 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 59لاکھ23ہزار564 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن