فواد چودہدی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صرف تنقید کرنے سے کسی کو کامیابی نہیں مل سکتی اور لوگوں کو متوجہ کرنے کےلئے ایک متبادل ایجنڈا ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کو ہٹانے کی خواہش رکھنے کے بجائے دونوں پارٹیوں کو اصلاحات کےلئے اپنی تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔