اومیکرون کے پھیلاﺅ کا خدشہ،کینیڈا نے مصر، نائیجیریا اور ملاوی کے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

Dec 01, 2021 | 18:07

ویب ڈیسک

کینیڈا نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے پھیلاﺅ کے خدشہ کے باعث مصر، نائیجیریا اور ملاوی کے شہریوں پر کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس پاببندی کا اعلان کینیڈا کے وزیر صحت جین ویس ڈکلوس نے کیا ہے جس کے بعد کینیڈا کی حکومت کی طرف سے ایسی پابندی کا نشانہ بننے والے افریقی ممالک کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔  وزیر صحت نے مزید بتایا کہ وہ غیر ملکی شہری جنہوں نے پچھلے دو ہفتوں میں ایسے ممالک میں وقت گزارا ہے جن پر پابندی عائد کی گئی ہے تو وہ کینیڈا میں داخل نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں