پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے 12سو سال پرانی ممی دریافت

Dec 01, 2021 | 18:21

ویب ڈیسک

جنوبی امریکی ملک پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ نے دارالحکومت لیما کے مضافات میں ایک جگہ پر کھدائی کے دوران 800 سے 1200 سال پرانی ممی برآمد کی گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ماہر آثار قدیمہ پیٹروان ڈیلن جو کاجامارکویلا پروجیکٹ کے انچارج بھی ہیں کے حوالے سے بتایا کہ یہ ممی لیما کے مشرق میں تقریبا 24 کلومیٹر (15 میل) کے فاصلے پر کجامارکویلا میں کھودنے والے مقام پر تقریبا تین میٹر (10 فٹ) لمبا اور تقریبا 1.4 میٹر کی گہرائی کے دوران ملی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ممی (حنوط شدہ لاش) 1200 سال پرانی ہے جو رسی سے بندھی ہوئی تھی اور ہاتھوں سےچہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف سان مارکوس کے محققین نے کہا کہ اس ممی کی ہلاکت کے وقت عمر 18سے22 سال کی بتائی جاتی ہے۔ وان ڈیلن نے کہا کہ یہ شہر تقریبا 200 قبل مسیح میں تعمیر ہوا تھااور1500 تک اس پر قبضہ رہا۔انہوں نے کہا کہ کاجامارکویلا ایک شہر کا مرکز تھا جس کی آبادی 10,000سے 20,000 نفوس پر مشتمل تھا ۔

مزیدخبریں