پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری مسٹر نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر چھ رکنی وفد کی سربراہی میں ماسکو کا دورہ کیا۔ دونوں فریقین نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ پاک روس تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی۔ دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی، دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کا عزم کیا.