جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان پہلے اور مشاورت بعد میں کرنے کا بیان پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے،عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کے معاشی استحکام پر توجہ نہ دی جس سے ملک معاشی طور پر بدحال ہوا پی ٹی آئی کو کسی سازش کے تحت نہیں ان کی نااہلی کے باعث اقتدار سے نکالا گیا ۔
عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معاشی استحکام پر توجہ نہ دی :طارق محمود
Dec 01, 2022