قصور (نمائندہ نوائے وقت) دیرینہ رنجش پر ملزمان نے فائر مارکر ایک شخص زخمی کردیا۔ثناء اللہ ایڈووکیٹ نے تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ میرے بھائی کو فائرمارکر زخمی کردیا ہے واقع کی اطلا ع پرانسپکٹر فلک شیر جائے وقوعہ حاجی پارک پہنچے اور بتایا ہے کہ فریقین کا آپس میں کوئی پرانا تنازع ہے جس کی وجہ سے ملزمان نے فائر مارکر زخمی کردیا ہے زخمی کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔ مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قصور: دیرینہ رنجش پر ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
Dec 01, 2022