اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک پراپرٹیز کا آڈٹ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کراچی میں متروکہ املاک پر غیرقانونی قابضین کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت کے دوران چئیرمین ون مین کمشن نے عدالت کو بتایا کہ متروکہ املاک کی چودہ ہزار 360 ایکڑ پرغیر قانونی قبضہ تھا۔ ابتک گیارہ ہزار 13 ایکڑ پر قبضہ چھڑوا لیا گیا ہے۔ واگزار کرائی اراضی کی مالیت 2 بلین سے اوپر ہے۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ دو ارب کی اراضی کا واگزار ہونا بڑی پیشرفت ہے۔
متروکہ وقف املاک پراپرٹیز کا آڈٹ 3ماہ میں مکمل کیا جائے: سپریم کورٹ
Dec 01, 2022