لاہور (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ نیب کو ابھی عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں، عدالت میںعثمان بزدار پیش ہوئے۔ نیب پراسکیوٹر کے مطابق عثمان بزدار کے اثاثے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب دو سو گنا بڑھ گئے ہیں۔
آمدن سے زائد اثاثے، عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں: نیب
Dec 01, 2022