میچ فیصلہ کن بنائیں گے : بابر اعظم ، اچھی کرکٹ ہوگی : جوروٹ

Dec 01, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، انگلینڈ کیخلاف محمد یوسف نے کافی رنز سکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ انگلینڈ کی پوری سٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں۔پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا فخر کی بات ہے لہٰذا اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی لے سکتاہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہمیشہ شائقین محظوظ ہوتے دکھائی دیئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف چیلنجنگ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ انگلینڈ بہت جارحانہ مزاج کیساتھ مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے، گراؤنڈ میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ پاکستان کو فائدہ ہے کہ سکواڈ ممبران فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں فوکس اور صبر بہت ضروری ہے۔انگلینڈ کے کرکٹر جو روٹ نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کا نہ ہونا ہمارے لیے اچھا ہوگا، امید ہے 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کی طبیعت بہتر ہوجائیگی۔ ٹیم کے کھلاڑی وائرس کا شکار ہیں، یہ کسی کے ساتھ اور کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے۔ میں بھی ایک روز قبل بہتر محسوس نہیں کررہا تھا، امید ہے 24 گھنٹوں میں ٹیم بہتر ہوجائے گی۔17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ٹیم کے پاس ہر شعبے میں بہترین کھلاڑی ہیں، امید ہے سیریز میں اچھی کرکٹ ہوگی، ہم اس انداز میں ہی کھیلیں گے جس انداز میں کھیلتے آئے ہیں۔ اووے وینیو پر بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ایسی کرکٹ کھیلیں کہ فینز انجوائے کریں، ہر کسی کا ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں اپنا انداز ہے، میں اس انداد کو انجوائے کررہا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کیلئے بہت زبردست پرفارمنس دی ہے،  شاہین کا نہ ہونا ہمارے لیے اچھا ہوگا لیکن پاکستان کے دیگر پلیئرز بھی اچھے ہیں، حارث روف کو کاؤنٹی میں دیکھا تھا ، وہ زبردست بائولر ہے، اندازہ ہے کہ پاکستان کے پاس بائولنگ میں کافی گہرائی ہے۔ بابر اعظم کا بہترین کھیل ابھی آنا باقی ہے، بابر جیسے بیٹر کو روکنے کیلئے کافی اچھا کھیلنا پڑے گا، بابر اعظم نے تسلسل سے ہر فارمیٹ میں پرفارم کای ہے۔امید ہے سیریز میں اچھی کرکٹ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے، تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ نہیں لگتا کہ میں انگلینڈ کی اب کپتانی کر سکتا ہوں، انگلینڈ کا بائولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کا اہل ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ اچھی لگ رہی ہے، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیا اسی ٹیم کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلنے کیلئے بہت پْرجوش ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں نے بتایا کہ پاکستان میں شائقین بہت پْرجوش ہیں، امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں شائقین کیلئے چھی کرکٹ پیش کریں گی۔

مزیدخبریں