کرشنگ سے متعلق ڈیڈ لاک ختم، 3 وزارتوں نے چینی برآمد کرنے کی کلیئرنس دیدی 


لاہور (کامرس رپورٹر ) حکومت اور شوگر ملز کے درمیان کرشنگ کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ چینی کی برآمد کے حوالے سے پیر کے روز سمری طلب کر لی گئی جسے منظوری کے لئے ای سی سی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی نے چینی کی برآمد کی کلیئرنس دے دی ہے۔ 11لاکھ ٹن چینی سر پلس کے اعدادوشمار پر اتفاق ہوا ہے۔  ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی۔ 10لاکھ ٹن چینی کی برآمد سے ملک میں قیمتی زر مبادلہ آئے گا۔ حکومت کی یقین دہانی پر ہم نے کرشنگ شروع کردی ہے ، امید ہے کہ یہ تنازعہ اگلے ہفتے مکمل ختم ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن