لاہور، ٹوبہ، پتوکی میں ڈاکے، مزاحمت پر شہری قتل 


لاہور؍ پتوکی؍ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) لاہور، ٹوبہ، پتوکی اور گردونواح میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مقامی پولیس بھنگ پی کر سو گئی۔ ٹوبہ  کے محلہ ہائوسنگ کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ مشتاق سبز منڈی میں کام کیلئے صبح سویرے اپنے چچا کے ساتھ موٹر سائیکل پر  جا رہا تھا، منڈی کے گیٹ پر پہنچا تو موٹر سائیکل  سوار تین نامعلوم ڈاکوؤں  نے مشتاق کے چچا عبدالستار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور پستول سے فائر مار دیا  جس سے مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں خلیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 9 5لاکھ 49ہزار روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گلبرگ  میں احسن اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 30ہزار،  زیورات اور موبائل فون، سمن آباد میں عدیل سے 3لاکھ 37 ہزار اور موبائل فون ، ٹبی سٹی  میںرضوان سے2 لاکھ  اور موبائل فون ،مستی گیٹ  میں اعظم سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں لطیف سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون ،لیاقت آباد میں عادل سے سوالاکھ روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت  میںسلیمان سے ایک لاکھ  اور موبائل فون، چوہنگ  میں عبداللہ سے ایک لاکھ اور موبائل فون، سندر  میں ارباب سے55 ہزار روپے اور موبائل فون ،گجر پورہ  میں شرافت سے 43 ہزار  اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں آئمہ سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مناواں میں مراد کے گھر سے ساڑھے5لاکھ  زیورات اور دیگر سامان نولکھا،شیراکوٹ، مانگا منڈی، باغبانپورہ اور شادمان سے5 کاریں،انارکلی سے رکشہ جبکہ ٹاؤن شپ، نئی انارکلی،سمن آباد،گرین ٹاؤن،مناواں، ہئیر ،کوٹ لکھپت اور بھاٹی گیٹ کے علاقوں سے8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ رات دوبجے کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو یونیورسٹی آ ف وٹر نری اینڈ انیمل سا ئنسز پتوکی میں اسسٹنٹ پروفیسر سمیرا کے گھر داخل ہو  گئے اور دس تولے سونے کے زیورات اور ہزاروں روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر لیڈی پروفیسر کو تشددکا نشانہ بنایا، لیڈی پروفیسر نے ایک ڈاکو کی انگلی اپنے دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے الگ کر دی۔ ڈ اکو اپنے ساتھی کی کٹی ہوئی انگلی وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...