فیصل آباد‘ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف علاقوں میں اوباش افراد نے خاتون، دوشیزہ اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا سے کار سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے نازیہ بی بی کو اغوا کر لیا اور اسے نشہ آور رومال سنگھا کر بے ہوش کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں شیخوپورہ روڈ پر اڈا جوہل کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 ر ب سے چھ مسلح افراد عذرا پروین کی پندرہ سالہ بیٹی (ر) بی بی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں اسے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 71 ج ب میں ملزم عبدالباسط نے اسلم کے آٹھ سالہ بیٹے مزمل کو ورغلا کر اپنے گھر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی علاقے پرانی منڈی کے قریب اوباش نے زبردستی ایک خاتون کو بے آبرو کر دیا۔ پرانی منڈی پتوکی کی رہائشی (س) نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میں گھر میں اکیلی تھی‘ ملزم ابرار نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔