لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس میں میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈ نٹ اللہ دتہ شامل ہیں۔