سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی‘ دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند : عبدالخبیر آزاد

Dec 01, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی، خطیب و امام  بادشاہی مسجد/ چئیرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر نواف بن المالکی سے سعودی سفارتخانہ میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ اور امیر محمد بن سلمان حفظہ اللہ کا بڑی امدادکا کرنا پاک سعودی تعلقات اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور دیگر ممالک کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد خوش آئند ہے، مولانا آزاد نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا آزاد نے کہا کہ سعودیہ پاکستان عالم اسلام میں وحدت کے حوالے سے عظیم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر مولانا آزاد نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ جو قطر میں کھیلا جارہا ہے اس میں ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کا ہونا پوری دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔ قطر میں ارجنٹینا سے سعودی عرب کے میچ میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں اور ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں