بیجنگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے سابق صدر جیانگ ڑیمن لیوکیمیا اور متعدد اعضاء کے کام چھوڑ جانے کے باعث 96سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جیانگ ڑیمن کے انتقال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی، پی آر سی کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اورسی پی سی اور پی آر سی کی مرکزی فوجی کمیشن نے کیا۔