تحصیل جنڈ میں غربت کے ڈیرے، سفید پوش مہنگائی سے پر یشان  

 مٹھیال(نامہ نگار)تحصیل جنڈ میں غربت کے ڈیرے غریب سفید پوش طبقہ مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے سخت پریشان حال ہے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شے کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں کوئی چیک اینڈ بیلس نہیں ہے دکاندار روز مرہ کی اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ انسان کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے عام آدمی کی کمر دوہری ہو چکی ہے حکومت کی طرح سے مہنگائی و بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں کی جارہی جس وجہ سے دیہاڑی دار سفیدپوش طبقے کیلئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھوس منصوبہ بندی کر کے عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن