چوہدری پرویز الہی عوامی مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہیں ، چنگیزخان 

  کامرہ کینٹ/حضرو( نامہ نگاران) وزیراعلی پنجاب شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن کے وائس چیئرمین چنگیزخان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کو کم سے کم کرنے کیلئے اپنی ٹیم کو ٹاسک دے رکھا ہے۔ تمام شعبہ جات اور افسران عوامی مسائل پوری ایمانداری اور اولین بنیادوں پر حل کریں، محکمہ مال اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں مریضوں کے ساتھ درست رویہ رکھا اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پوری کی جائے، سینٹری ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، عوام کو بروقت اور فوری ریلیف دینا تمام افسران کی ذمہ داری ہے،اگر مسائل حل نہ ہوئے اور شکایات موصول ہوئیں تو وزیراعلی پنجاب اور شکایات سیل ازخود سخت نوٹس لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں شکایات کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو محمد سیلم راجہ،ڈی ایس پی حضروکاظم نقوی،ڈی ڈی او ایجوکیشن افسر خان،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرشید، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع اٹک اشفاق خان، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو،اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر اراضی لینڈ ریکارڈ،تحصیلدار،نائب تحصیلد ار،ڈ ی ڈی او ایگر یکلچر،واپڈا آفیسر، انچارج ریسکیو 1122 اور سوشل ویلفیئر سمیت تحصیل حضرو کے مختلف ڈیپا ر ٹمنٹ کے سربراہان اور نے شرکت کی۔جنہوں نے چنگیزخان کو عوامی  شکایات اور ان کے حل کیلئے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرسینئر صحافی نثار علی خان، ایم احسان قریشی ،زاہد میر، شاہد خان اور حافظ رفاقت خان بھی موجود تھے۔ چنگیز خان نے ڈی ایس پی کو منشیات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں اور عوام کی جائز ایف آئی آر جلد درج کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔

ای پیپر دی نیشن