مری (نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت انسپکٹر پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے انسپکٹرز عثمان اسلم،وسیم عبّاس اور کانسٹیبل فیصل صالح حیات نے ہمسایہ ملک سے ملکہ کوہسار آنے والے سکھ سیاح مہندر پال سے ملاقات کی اور کہا ملکہ کوہسار میں سیاحت کے بارے میں اگر وہ کسی بھی قسم کی رہنمائی چاہتے ہیں تو مری کے ہر سیاحتی مقام پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ سے وہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہیں بتا یا گیا کہ 1421 کے ٹورازم اسکواڈ کی ہیلپ لائن پر کال کرکے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔