سملی ڈیم،مین مری روڈ،اٹھال چوک میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا محال 

Dec 01, 2022

 بھارہ کہو (نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ بھارہ کہو صاحبان اقتدارکی بے حسی ،ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی مجرمانہ چشم پوشی کی بنا پر روزافزوں ابتری کا شکارہوتا چلا جارتا ہے۔یہاں کے مکینوں کو جہاں دیگر لاتعداد مسائل کا سامنا ہے وہیں تجاوزات مافیاکی کارستانیوں کے بری طرح شکار ہیں جسکی بڑی مثال مین مری روڈ، سملی ڈیم روڈ، کیانی روڈ اور اٹھال چوک پر سڑکوں کے اطراف میں قبضہ مافیا کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات ہیں ۔اٹھال چوک سے سملی ڈیم روڈکی طرف چلیں تو تھانہ بھارہ کہوسیدیہی مرکز صحت اور کراچی ہوٹل تک برلب سڑک ریڑھی ٹھیلوں ،جابجاخود ساختہ کارپارکنک ،دوکانداروں کی جانب سے کی گئی تجاوزات کی بنا پر پیدل آمدورفت مفقود ہوکے رہ گئی ۔مقامی آبادی اور آمدورفت کرنے والے خواتین و حضرات کے علاوہ طلبہ و والدین سراپا احتجاج ہیں ۔حکام بالا اور حکومت سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے اور جامع کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں