لارنس کالج سے ملحقہ جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی،عملہ قابو پانے میں مصرف 

  مری (نامہ نگار خصوصی) لارنس کالج سے ملحقہ جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کا عملہ رات گئے تک قابو پانے میں مصرف رہا ۔ اس دوران متاثرہ جنگل تک سڑک کی رسائی نہ ہونے کی بناء پر عملہ کو شدید مشکلات کا سانا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس طرح خشک سالی کے نتیجے میں باڑیاں سے ملحقہ جنگل میں بھی شدید آگ لگی ہوی ہے جس پر متعلقہ محکمہ جنگلات اور دیگر کسی بھی ادارے کی جانب سے رات گئے تک کوئی بھی کاروائی نہیں کی جا سکی جس کے نتیجے میں ان دونوں آگ لگنے کے واقعات میں جہاں ہزاروں خود رو اور متعدد تن آور درختوں کو نقصان پہنچا ہے وہاں جنگلی حیاتیات بھی بری طرح متاثر ہوی ہیں ۔لارنس کالج کے جنگل میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے  ریسکیو 1122 کا عملہ طویل مسافت پیدل طے کر کے پہنچا ہے ۔ ریسکیو 1122  کے زرائع  کے مطابق وہ جلد آگ پر قابو پالیں گے ۔  

ای پیپر دی نیشن