راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں محکموموں ،مزدوروں، پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے محروم طبقات کے حقوق کی بحالی ، پسے ہوئے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سرمایہ داروں اور طاقتور طبقات کو للکارا پیپلز پارٹی نے ملک کو پہلا متفقہ اسلامی جمہوری آئین دیا پاکستان سٹیل ملز کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں،یہ باتیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سٹی صدر راجہ کامران حسین راجہ شاہد پپو چوہدری افتخار،میاں خرم رسول اور راجہ محمد علی منہاس نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیںجوسٹی صدر راولپنڈی راجہ کامران حسین کی صدارت میںپبلک سیکریٹریٹ راجہ اقبال ٹاون راولپنڈی میں منعقد ہوئی،مہمانان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی و صدر پی پی پی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد سعید چیمہ تھے ، نائب صدر پی پی پی پنجاب ملک خالد نواز بوبی، جنرل سیکرٹری سٹی راجہ شاہد پپو، راجہ الطاف حسین سمتی دیگر راہنمااو ر کارکن شریک ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے عالمی سطح پے پاکستان کے رابطے بحال کرنے اور عالمی رہنماوں سے دوستانہ تعلقات بحال کرنے میں آج بلاول بھٹو زرداری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں عوامی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کی لازوال داستان ہے۔بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا،پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو 1973 کے آئین کی صورت میں مکمل دستور فراہم کیا، پیپلز پارٹی نے 18آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کی اصل روح کے مطابق بحال کیا اور صوبوں کو اختیارات دیئے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تینوں ادوار میں بے مثال حکومت کی۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں اپنی جدو جہد جاری رکھی ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔