اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق چینی لیڈر جیانگ ژی من کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جیانگ ژی من نے چین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ نہایت ذہین اور مدبر لیڈر تھے۔ انکی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ آج بھی ان سے عقیدت رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ جیانگ ژی من کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔ ان کے دور میں پاک چین تعلقات کو تقویت ملی۔پاکستانی حکومت اور عوام اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صادق سنجرانی کا سابق چینی لیڈر جیانگ ژی من کے انتقال پرافسوس
Dec 01, 2022