اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چینی سفیر نونگ رانگ سے ملاقات کی ،ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر بات چیت کی گئی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے،ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ،وفاقی وزیر نے ایم ایل ون منصوبے کے لئے چین کی طرف سے کمپنیاں جلد نامزد کرنے پہ زور دیا،گوادر بندرگاہ میں سیاحت کے انفراسٹکچر کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے ،گوادر کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے کئے ٹرانسمیشن لائین پر زور و شور سے کام ہو رہا ہے،پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھانے کے لئے چین کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،سی پیک خطے میں خوشحالی کا ضامن ہے، چین اور پاکستان بزنس کے مابین بزنس ٹو بزنس تعاون کو فرو غ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی سے چینی سفیر نونگ رانگ کی ملاقات
Dec 01, 2022