جاپان کے سفیراور ریزیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی کا معاہد ے پر دستخط


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان اور حکومت جاپان نے کرم اور اورکزئی اضلا ع کی کمیونٹیز کے لیے "سماجی ہم آہنگی، مقامی گورننس اور ذریعہ معاش کے مواقع کے ذریعے استحکام اور معاشی بحالی" کے لیے 3.9 ملین امریکی ڈالر کے منصوبے کے آغاز کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔  تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوہیرو واڈااور ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی پاکستان ناٹ اوسٹبی نے معاہد ے پر دستخط کیے۔ حکومت جاپان دو سالہ پراجیکٹ میں2لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کرے گی جس میں خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین پر توجہ دی جائے گی۔پراجیکٹ سماجی ہم آہنگی اور اعتماد سازی کے لیے پالیسی مکالموں اور کھیلوں/ثقافتی پروگراموں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے جدید طریقوں کا استعمال کیا جا ئے گا۔ معا ہد ے کے تحت ڈیجیٹل ہنر، انکیوبیشن اور ہنر کی تربیت کے ذریعے 1300 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ کمیونٹی تنظیمیں منصوبہ بندی کے عمل میں شامل ہوں گی اور 50 کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر اسکیموں کی بحالی کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن