سودی نظام کے خاتمے کیلئے دینی،تاجر قیادت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو،مفتی رویس


اسلام آباد(نا مہ نگار)سودی نظام کے خاتمے کیلئے تمام دینی قیادت اور تاجر حضرات کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا خوش آئند ہے، کراچی میں حرمت سود سیمینار کے کامیاب انعقاد اور تمام مکاتب فکر کے قائدین کو یکجا کرنے پر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیمینار کے اعلامیہ کے حرف حرف کی تائید کرتے ہیں، حکومت سودی نظام کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں دور،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، مولاناعبدالقیوم حقانی، مولاناعبدالرزاق، مولانارشیداحمد درخواستی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالرف محمدی،مولانا شبیر احمد کاشمیری، پرفیسر حافظ منیر احمد، مولانا قاسم عباسی، مولانا عبدالحفیظ محمدی، مولانا قاری عثمان رمضان،سعید احمد اعوان،مولانا امجد محمود معاویہ، مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر ،مولانا رمضان علوی، مولانا حافظ علی محی الدین،مفتی جعفر طیار، مولانا عطا اللہ علوی ،قاری اللہ داد،مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے انسداد سود جیسے اہم مسئلے پر تمام مکاتب فکر کے زعما اور تاجر رہنماں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جو وقت کا اہم ترین تقاضا تھا ،شریعت کونسل نے مولانا زاہد الراشدی کی قیادت میں انسداد سود کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے،کونسل کے رہنماں نے مفتی محمد تقی عثمانی اور وفاقی المدارس کی قیادت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تسلسل کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک و قوم کی سودی نظام سے جان چھڑا کر آئین کی پاسداری یقینی بنائیں اور موجودہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر م  و عن عملدرآمد میں زرا بھی دیر نہ لگائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...